جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

انگلینڈ ٹیم کا کراچی ٹیسٹ میں بھی تیز بیٹنگ کرنے کا امکان

تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس جاری ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹرز نے گراؤنڈ میں لگا پریکٹس نیٹ اتروا کر چھکا مارنے کی پریکٹس کی۔

اس دوران ہر بیٹر کو 3،3 گیندیں کرائی گئیں جس پر انگلش بیٹرز نے لمبے، اونچے اور زوردار چھکے مارنے کی پریکٹس کی۔

انگلینڈ کے کرکٹرز نے اس طریقے کے کچھ دیر بعد پریکٹس نیٹ لگا کر دوبارہ پریکٹس شروع کردی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے نیٹ پر پاکستان ٹیم کی پریکٹس بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی اور دوسرا ملتان میں کھیلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو-صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.