جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

انگلینڈ، مقامی کونسلز کی 8 ہزار سے زائد نشستوں پر آج انتخابات ہونگے

انگلینڈ میں آج 230 مقامی کونسلز کی 8 ہزار سے زائد نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

پہلی مرتبہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل آئی ڈی دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، ووٹرز اپنا پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر ووٹ ڈال سکیں گے۔

60 برس سے زائد عمر کے افراد اپنا بس پاس یا پارکنگ کا بلو بیج بھی دکھا سکیں گے۔

بولٹن، لیورپول، اولڈہم، وولورہیمپٹن سمیت 9 کونسلز کی تمام سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔

بریڈ فورڈ، لیڈز، مانچسٹر، کوونٹری، راچڈیل اور والسال سمیت 23 کونسلز کی ایک تہائی نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔

لیسٹر، لوٹن، ناٹنگھم، سلاؤ، اور اسٹاک آن ٹرینٹ سمیت 32 یونیٹری کونسلز میں بھی مکمل انتخابات ہوں گے۔

105 ڈسٹرکٹ کونسلز میں مکمل جبکہ 47 ڈسٹرکٹ کونسلز میں ایک تہائی نشستوں ہر انتخابات ہوں گے۔

بیڈ فورڈ، لیسٹر، مینز فیلڈ اور مڈلزبرا کے مقامی میئرز کے انتخابات کیلئے بھی ووٹنگ ہوگی۔

کنزر ویٹیو پارٹی 3300 سے زائد جبکہ لیبر پارٹی 2 ہزار سے زائد مقامی نشستوں کا دفاع کرے گی۔

لبرل ڈیموکریٹس 1200 سے زائد جبکہ گرین پارٹی 240 مقامی نشستوں کا دفاع کرے گی۔

پولنگ کا عمل صبح 7 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.