فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ٹیکس گزار 30 ستمبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر سکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیہ کے مطابق ٹیکس برائے سال 2021 کے لیے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم جاری کردیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تنخواہ داروں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے الگ فارمز اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
اسی طرح کاروبار ی حضرات کے لیے بھی الگ فارم اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گوشوارے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے داخل کیے جا سکتے ہیں، ٹیکس گزاروں کی رہنمائی کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی۔
Comments are closed.