انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پاپوانیوگنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پورٹ آف اسپن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 51 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔
گرین شرٹس کے عباس علی 27 اور حسیب اللہ 18 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل پاپوانیوگنی کی ٹیم 23ویں اوور میں 50 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، کرسٹوفر کلاپاٹ 11رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
قومی انڈر 19 ٹیم کے محمد شہزاد نے 7 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ احمد خان نے 3 اور عباس علی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
Comments are closed.