بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان آئی سی سی ایوارڈ کی کن کیٹیگریز میں نامزد؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انفرادی ایوارڈز کے لیے ناموں کے اعلان کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے 2 دنوں میں 13 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

کرکٹر آف دی ایئر کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نامزدگی ہوئی ہے۔

ایک روزہ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نامزد ہوئے ہیں جبکہ ٹی 20 میں اس کیٹیگری میں بابراعظم اور محمد رضوان کی نامزدگی ہوئی ہے۔

ثنا فاطمہ ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزد ہوئیں جبکہ ان کا نام ون ڈے ویمن آف دی ایئر میں بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ایک روزہ ٹیم میں بابر اعظم اور فخر زمان جبکہ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.