انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں شریک بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل 6 کھلاڑیوں کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کورونا مثبت آنے والے تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
جن کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں کپتان یش دھل اور نائب کپتان ایس کے رشید بھی شامل ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کو ورلڈکپ میں 11 کھلاڑی کھلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
Comments are closed.