بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈر 19 ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کے بین الاقوامی ایکسپوژر سے محروم رہنے کا خدشہ

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل کوئی سیریز شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے میگا ایونٹ سے پہلے بین الاقوامی ایکسپوژر سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔

اگلے برس کے اوائل میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کوئی بین الاقوامی سیریز نہیں کھیل سکے گی۔

ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق کی ہے کہ اس وقت پاکستان انڈر 19 نے نہ کسی ملک کا دورہ کرنا ہے نہ پاکستان کسی نے آنا ہے اور نہ ہی کوئی پلان کیا گیا ہے ، جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کا انعقاد بھی ممکن نہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا اور اس کے لیے کھلاڑی کیمپ میں ٹریننگ کر رہے تھے کہ انڈر 19 ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ٹیم ڈومیسٹک سرگرمیوں میں حصہ لے کر ورلڈ کپ کی تیاریاں کرے گی کیونکہ کووویڈ 19 کی وجہ سے کسی ملک کا ٹور آسان نہیں ہے ، دیگر ممالک کو ٹورز کا انتظام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ، لیکن سال کے آخر میں پاکستان شاہینز کی سیریز پلان کی جا رہی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.