چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین کا انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق کہنا ہے کہ آج انٹر کا پہلا پرچہ ہے، پرچہ آؤٹ ہونے کی کوئی خبر تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
ڈاکٹر سعید الدین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ 210 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، پرچے وقت پر سینٹرز پہنچائے گئے ہیں، ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں کسی بچے کے پاس سے موبائل نہیں ملا ہے۔
انہوں نے امتحانات سے متعلق اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہر سینٹر پر پولیس موجود ہوگی۔
Comments are closed.