امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے سستا ہونے کے بعد 286روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ سیشن میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 393 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 625 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 46 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.