ملک میں سیاسی عدم استحکام نے امریکی ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر 238 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے کے بعد 40025 کی سطح پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 4 روپے بڑھ کر ایک ڈالر کی قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب راتوں کو سیاسی صورتِ حال تبدیل ہو تو مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔
Comments are closed.