
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں ڈالر 200 روپے کا ہونے جارہا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نےصدر فاریکس ایسوسی ایشن سے رابطہ کرکے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اظہار تشویش کیاتھا جس پر ملک بوستان نے تجارتی خسارہ بڑی وجہ قرار دیکر لگژری آئٹمز پر پابندی کی تجویز دیدی۔
Comments are closed.