کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت1 روپے 82 پیسے اضافے کے ساتھ 176 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹسکے مطابق ڈالر کےمقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور آج انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 1 روپے 82 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ ہی ڈالرنے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 176 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث ڈالر 178 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 1.27 روپے کے اضافے سے 174.19 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.20 روپے کے اضافے سے 176.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments are closed.