امریکی ڈالر کی قدر آج کل غیر مستحکم ہے، کسی روز یہ اضافے کی جانب گامزن تو کبھی یہ رو بہ زوال ہوتی ہے۔
آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 276 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 51 ہزار 453 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.