جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اسناد سفارت لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہنری کو پیش کردیں

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے آج اپنی اسناد سفارت ایک سادہ اور پروقار تقریب میں لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہنری کو پیش کیں۔

اس موقع پر بات چیت کے دوران سفیر پاکستان نے اپنی قیادت کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

تقریب کے دوران سفیر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب میں ڈیوک آف لکسمبرگ نے بھی ایسی ہی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.