انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) کے عہدیداران اور ممبران نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو سال نو کی مبارکباد دی ہے۔
آئی اے پی جے عہدیداروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا سال خوشیاں لائے۔ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو اور وطن عزیز کو درپیش چیلنجز دور ہوں اور ہم بحثیت قوم ایک ترقی پسند سوچ کے ساتھ 2022 میں آگے بڑھ سکیں، عوام خوشحال، ملک معاشی طور پر مستحکم اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو اللّٰہ مزید زور قلم عطا کرے تاکہ وہ صحافتی خدمات کو مزید بہتر انداز کے ساتھ انجام دے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافی دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کے علاوہ تعلقات کو فروغ دیتے رہیں، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان نے کہا ہے کہ سال نو کے آغاز پر ہمیں یہ تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملکر آگے بڑھنا ہوگا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کو یقینی بنانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافی قابل تحسین ہیں جو دیار غیر میں رہتے ہوئے صحافتی امور کی انجام دہی کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دکھا رہے ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں پاکستان اور دنیا بھر سے تعلقات میں ایک پل کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں ہم نے اپنی صحافتی ذمے داریوں کو اسی انداز کے ساتھ مزید آگے بڑھانا ہے اور مسائل بھی اجاگر کرکے بہتری لانا ہے۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر خرم شہزاد، چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر وائس چیئرپرسن سعدیہ عباسی، اورجنرل سیکرٹری مہوش خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی صحافی قابل احترام ہیں کہ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے صحافتی ذمے داریوں کو باخوبی احسن طریقے سے انجام دے ہیں مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور وسائل کو بروکار لاکر بہتری کی جانب بڑھنے کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ تاہم صحافیوں کو بہت سے مسائل کا ذاتی طور پر بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لئے ضروری ہے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے اتحاد کو ممکن بنایا جائے اس کے لئے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کوشاں ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہی ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے حقوق کو اجاگر کیا جائے اور ان کے حصول کے لئے ملکر آواز اٹھائی جائے جس میں ہمیں بڑی کامیابی مل رہی ہے دنیا بھر سے ورکنگ جرنلسٹس ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے نائب صدور کرن خان، عرفان احمد فراز، فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، جوائنٹ سیکرٹری شاہد گھمن، جمیل سراج، انفارمیشن سیکرٹری ذکاء اللّٰہ محسن، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اویس تاج چوہدری، مطیع اللّٰہ، شاہین جاوید، جاوید عظیمی، رانا فیصل عزیز اور احسان اللّٰہ خان نے بھی سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللّٰہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
Comments are closed.