بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 17 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 72 پیسے کا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 30 پیسے سستا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 157 روپے 20 پیسے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.