کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر ڈالر کے ریٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس سے قبل دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 290 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافے سے 48409 پر ہے۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا تھا اور اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 957.60 پوائنٹس کے اضافے سے 48034.60 پوائنٹس پر آ کر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.