بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کرونگا: وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروں گا۔

یہ بات انہوں نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لیے انوویشن ہب کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید علوم عصرِ حاضر کی ضرورت ہیں، انوویشن ہب کا قیام لائقِ تحسین ہے۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

اس سے قبل آج وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.