گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں عام نظر آنے والے پھل انناس کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے، جو نا صرف کھانے میں لذیذ ہے، بلکہ یہ کئی بیماریوں کو پیدا ہونے سے بھی روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ پھل کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دل کی بیماریوں میں ڈاکٹر اسے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ یہ دمے کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند رہتا ہے، اسی طرح اسے یرقان کے مرض میں بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
انناس نہ صرف وٹامنز، اینزائم اور پروٹین بلکہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھی بھرپور ہے، جس کی وجہ سے یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے بلکہ یہ چہرے پر قدرتی نکھار اور خوبصورتی کا باعث بھی بنتا ہے۔
لائیو سائنس میں شائع ایک مضمون کے مطابق انناس نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط اور پیٹ کے درد میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
اگرچہ انناس کھانے میں قدرے میٹھا ہوتا ہے، تاہم حیران کن طور پر اس میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس جیسے امراض کا سبب نہیں بنتا۔
ماہرین کے مطابق انناس آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا۔ انناس کا استعمال موسمی سردی اور ہڈیوں کی سوزش اور اکڑن کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ خون کی روانی بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے، اس لیے یہ ’لو بلڈ پریشر‘ کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ عصر حاضر میں انناس مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا جوس دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
انناس کا جوس بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے، جتنا اس کا گودا اورسلائسز فائدہ مند ہوتے ہیں۔
Comments are closed.