سوشل میڈیا ایکٹوسٹ انعم ندیم شیخ کی گرفتاری کے معاملے پر اُن کی بہن کی وضاحت سامنے آگئی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق سیاسی تنظیم کی کارکن انعم ندیم شیخ کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بیان میں کہا کہ انعم ندیم کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ہنگامہ آرائی پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس رپورٹ میں انعم شیخ کو پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن بتایا گیا ہے، جس پر سیاسی جماعت کے مظاہرے آرگنائز کرنے کا الزام ہے۔
اس پر انعم شیخ کی بہن مریم الہٰی نے کہا کہ میری بہن نہ تو پی ٹی آئی کی کارکن ہے اور نہ ہی وہ کسی ہنگامہ آرائی میں ملوث رہی ہے۔
Comments are closed.