بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انضمام الحق کا کوہلی سے متعلق اہم انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی، سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔

گزشتہ دنوں انضمام الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے ویرات کوہلی کی کپتانی چھوڑنے اور روی شاستری سے متعلق تبصرہ کیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ ’میں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے  پہلے بھی یہ بات کہی تھی، کہ ٹورنامنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا کپتانی چھوڑنے کا یہ بیان اچھا نہیں ہے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’آپ کو ایک بڑا ایونٹ کھیلنا تھا اور کوہلی کے فیصلے سے ظاہر ہوگیا تھا کہ اُن پر شدید دباؤ تھا جبکہ یہ سب جانتے تھے کہ اس ٹورنامنٹ کے بعد، شاستری کی جگہ راہول ڈریوڈ لے لیں گے۔‘

سابق کپتان نے کہا کہ ’یہ کسی بڑے ایونٹ سے پہلے نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس سے ظاہر ہوگیا تھا کہ کوہلی، شاستری اور بورڈ کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔‘

انضمام الحق نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’اگر بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتتا تو کیا وہ کپتان اور کوچ کو ہٹا دیتا؟‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو نے راہول ڈریوڈ کی بطورِ ہیڈ کوچ تقرری کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے فاسٹ باؤلرز ہمیشہ بھارت پر اپنی اتھارٹی کی مہر لگاتے ہیں، ہمارے پاس ہمیشہ اچھے پیس باؤلرز رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہر ٹیم پاکستان کی باؤلنگ کا سامنا کرنے کے بارے میں تھوڑا سا خوفزدہ ہے۔‘

واضح رہے کہ اسی انٹرویو کے دوران انضمام الحق نے انکشاف کیا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.