بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

انصاف اور قانون کی فتح ہوئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی فتح ہوئی ہے۔

شکارپور میں علی زیدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ عدالتیں انصاف کے دروازے کھولیں گی تو مظلوموں کوانصاف ملے گا، عدالتوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھے گا۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ فیصلہ خوش آئند، شکارپور کے لوگوں کو مبارک بات پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں، ہماری جنگ بھی وہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو متنازع تقریر کے کیس میں شکارپور کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

علی زیدی نے کہا کہ حکومت نے الٹے سیدھے کیسز بنائے، یہ تو خود ہی پی ڈی ایم پوری سازش ہے۔

واضح رہے کہ سول کورٹ خانپور کے جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کو 6 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

سول کورٹ کے جج نے علی امین گنڈا پور کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.