کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق کونسلر راشد عرف ماموں کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہد عزیر اور آصف رئیس کو عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان پر 5، 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید 3 سال قید بھگتنا ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایم کیو ایم لندن کی ہدایت پر 2017 میں سابق کونسلر کو قتل کیا تھا۔
Comments are closed.