کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔ علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں رکن اسمبلی علی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے علی وزیر پر فرد جرم عائد کی تاہم علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالت نے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
علی وزیرکے خلاف شاہ لطیف اور سہراب گوٹھ تھانوں میں 2 مقدمات درج ہیں۔
Comments are closed.