چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انسان جو بوتا ہے، وہی کاٹتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ حق ہے، یہ مکافاتِ عمل ہے۔
علاوہ ازیں استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی استحکام کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔
عون چوہدری نے کہا کہ بہت جلد چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر سے بھی گواہیاں آئيں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.