الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو شوکاز جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 88 سے امیدوار تحریک انصاف جان شیر خان جونیجو کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جمیل احمدخان اور حلیم عادل شیخ نے الیکشن مہم میں حصہ لیا۔
شوکاز کے متن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق پیرا 17 کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
ای سی پی نے کہا کہ جان شیرخان اور حلیم عادل شیخ 3 دن میں تحریری جواب جمع کروائیں۔
Comments are closed.