بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورت حال کے باوجود انتخابی جلسے کرنے پر نریندر مودی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔
بنگال میں مودی نے پہلی بار بڑا ہجوم اکٹھا ہونے پر عوام کو سراہا جس پر راہول گاندھی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ایسا بھی پہلی بار ہے کہ جب ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہیں اور ریکارڈ اموات ہو رہی ہیں، تو وزیراعظم انتخابی جلسے کر رہے ہیں۔
کانگریس رہنما نے انتخابی سرگرمیاں ملتوی کردیں۔
گزشتہ روز بھارت میں ریکارڈ دو لاکھ ساٹھ ہزار کیسز سامنے آئے اور پندرہ سو اموات رپورٹ ہوئیں۔
علاوہ ازیں آج بھی اسی تعداد سے زیادہ کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ہیں۔
کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے بھارت کو ریڈ لِسٹ میں ڈالنے کی تجویز دے دی۔
Comments are closed.