منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، صدر کو پختہ یقین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، پختہ یقین ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ 

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات سے سیاسی و معاشی صورتحال میں بہتری کی راہ کھلے گی۔

وزارت دفاع نے الیکشن ڈیوڈی کےلیے فوجی اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کردیا اور کہا کہ ملکی حالات کے باعث اس وقت پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔ 

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا جمہوری شخص ہیں، گورنر کو آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر آئینی کردار ادا کر رہا ہوں، سپریم کورٹ نے بھی فیصلوں کی توثیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کم کرنے، سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کے فروغ کےلیے اپنا کردار ادا کیا، ملک کی خاطر کسی بھی شخص یا سیاسی جماعت سے ملنے کو تیار ہوں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو بھی دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا کہا ہے۔ 

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پختہ یقین ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بہتر اور مؤثر مالیاتی انتظام ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن قوانین میں ترمیم سے متعلق سوچ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف ہوں کیونکہ اس نے پاکستان کو بری طرح نقصان پہنچایا، اسی وجہ سے نیب ترمیمی بل واپس کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ سازی میں تاخیر، میرٹ کی خلاف ورزی، اقرباء پروری، کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کیا۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ میڈیا سچے اور ذمہ دارانہ تجزیے اور آراء پیش کرکے لوگوں کو تعلیم دے۔ 

صدر پاکستان نے ملک میں اظہار رائے کی آزادی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.