پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے ایوانِ بالا میں انتخابات ملتوی کرنےکی قرارداد کی منظوری کی مذمت کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ کے ذریعے عام انتخابات کو 8 فروری سے آگے لے جانے کی کوشش آئین و جمہوریت پر یلغار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری سے ایوانِ بالا کا تقدس پامال ہوا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ 90 دن میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ قرارداد کی مںظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اور توہینِ عدالت ہے۔ سپریم کورٹ قرارداد کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابات التوا کا شکار کرنے کی کوششوں کے تدارک کے لیے اقدام کرے۔
Comments are closed.