چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔
نیب نے امیر مقام کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات پر مسلسل 4 سال انکوائری کی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق 200 سے زیادہ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، 50 سے زائد پیشیاں ہوئیں، امیر مقام کے خلاف بدعنوانی ثابت نہ ہوسکی، جس پر نیب نے انکوائری بند کی۔
دستاویز کے مطابق امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ حتمی انکوائری رپورٹ کے نتائج پر کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق انکوائری بند کرنے کا فیصلہ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا، فیصلے میں کہا گیا تھا کیس مزید آگے بڑھانے کے لیے کوئی شواہد نہیں ملے۔
امیر مقام نے اس فیصلے پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ سرخرو ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، سابق حکومت نے مخالفین کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کئے۔
Comments are closed.