پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے، قومی مجرموں کے پیٹ پھاڑ کردولت واپس لی جائے۔
سراج الحق نے کہاکہ نیا وزیر خزانہ عہدہ سنبھالتے ہی آئی ایم ایف چلاگیا، شہباز شریف 23ویں وزیراعظم اور آئی ایم ایف کا 22واں پروگرام ہے، شہباز شریف ہنی مون منانے اتحادیوں کے ساتھ سعودی عرب چلے گئے، عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے یہ لوگ آپس میں دست وگریباں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہماری مشکلات کم نہیں بڑھیں ہیں، فوری الیکشن اور اس سے قبل انتخابی اصلاحات کی جائیں، ہم نیوٹرل الیکشن کمیشن چاہتے ہیں، یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں جن سے بہتری کی کوئی امید نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ طے کیے گئے معاہدے قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں۔
Comments are closed.