جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امید ہے پاکستان میں عام انتخابات شفاف و مقررہ وقت پر ہونگے: سفیر یورپی یونین برائے پاکستان

سفیر یورپی یونین برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات صاف و شفاف طریقے سے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا ہے کہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو برابرکے مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 الیکشن میں ہم نے انتخابات کے دوران آزاد مبصر بھیجے، پاکستان میں انتخابی مہم جاری ہے، اب بھی آزاد مبصر بھیجیں گے۔

یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان نے کہا کہ خواتین کے لیے اضافی مراعات کا سوچا جا رہا ہے، پاکستانی تاجروں کے لیے سرجیکل آلات اور اسپورٹس گڈز بھی یورپی ممالک بھیجنے کے مواقع ہیں۔

برسلز یورپین یونین نے رینا کیونکا کو پاکستان میں…

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کبھی بور نہیں ہوئی، اس مرتبہ کراچی میں میرا فوکس ٹریڈ ہے۔

ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی اور بزنس آرگنائزیشنز سے تجارت میں مواقع کے حوالے بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی ایس پی پلس خودمختار تجارتی رعایت ہے، پاکستانی تاجر یورپی یونین کو ڈیوٹی فری سامان بھیج سکتے ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان نے مزید کہا کہ 50 سے زائد ممالک میں 2024ء میں انتخابات ہو رہے ہیں، جہاں اس سال 2 ارب لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

ڈاکٹر رینا کیونکا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کرنا ہے، چمڑے کی مصنوعات، اسپورٹس اور سرجیکل گڈز کے بھی مواقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.