بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امپائر اسد رؤف کی حسِ مزاح کمال تھی، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ امپائر اسد رؤف کی حسِ مزاح کمال تھی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رمیز راجہ اسد رؤف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد رؤف ناصرف اچھے امپائر تھے بلکہ ان کی حسِ مزاح بھی بہت اچھی تھی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں اسد رؤف کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔

اسد رؤف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.