جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں کمی

پڑوسی ملک بھارت میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپے کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 81 روپے 63 پیسے کا ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ آج روپیہ کمزور ہوا ہے، پچھلے سیشن میں بھارتی روپیہ پہلے بڑھا پھر پیچھے آ گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.