بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صدر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، علامہ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ محفوظ ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ امریکی صدر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ایسے بیانات سے پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو فوری طور پر اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ درست ہے، امریکی سفیر کی طلبی پاکستان کی خود مختار خارجہ پالیسی کا پیغام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.