اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی کی شادی وائٹ ہاؤس میں ہوگی

امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نیومی بائیڈن کی شادی آج وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں ہوگی۔

نیومی بائیڈن کی شادی 25 سالہ پیٹر نیل سے ہو رہی ہے جو جارج ٹاؤن لاء سینٹر میں ایسوسی ایٹ ہیں۔

28 سالہ نیومی بائیڈن صدر جو بائیڈن کی سب سے بڑی پوتی ہیں، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

جمعرات کو پیٹر نیل نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی، دونوں پچھلے 4 برس سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.