بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون سیاہ فام جج آج حلف اٹھائیں گی

کیٹان جی براؤن جیکسن امریکی سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام جج کے طور پر آج حلف اٹھائیں گی۔

51 سالہ کیٹان جی 1789 میں قائم ہونے والی امریکی سپریم کورٹ کی 116 ویں جج، چھٹی خاتون جج اور تیسری سیاہ فام جج ہوں گی، ان سے قبل دو سیاہ فام مرد سپریم کورٹ میں جج بن چکے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال کیٹان جی کو ڈسٹرکٹ کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں جج تعینات کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

اس سے قبل سیاہ فام خاتون 8 برس تک فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔

7 اپریل کو امریکی سینیٹ میں کیٹان جی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حق میں 53 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے تھے۔

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے 2020 میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ میں تعینات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.