امریکا کی سپریم کورٹ نے کولراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکا کی وفاقی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں 8 فروری کو زبانی دلائل سنے گی۔
واضح رہے کہ کولراڈو کی عدالت نے صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
عدالت کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہیں اور اس کردار کی بنا پر وہ بغاوت کے مجرم ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.