بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفیر آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، ذرائع

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آزاد کشمیر میں باغ جائیں گے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان خطے اور امریکا کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی امریکی سفیر کے ہمراہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے دورۂ آزاد کشمیر میں عسکری حکام بھی ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.