امریکی سفارتخانے کے وفد نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں امریکی سفارت خانے کے وفد نے افغان تنازع کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد نے افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد میں پولیٹیکل قونصلر رچرڈ نیلسر، پولیٹیکل اکنامک سیکشن چیف ایندریا ہیلیئر اور پولیٹیکل آفیسر ملیسا کریفورڈ شامل تھے۔
Comments are closed.