امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا جس کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون گاہک کو دیے گئے کھانے سے چوہا نکلنے پر ریسٹورنٹ پر مقدمہ کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دیے گئے سوپ میں سے چوہا نکلا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمۂ صحت نے ریسٹورنٹ کو بند کر دیا۔
اس حوالے سے خاتون نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
Comments are closed.