ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے قتل کے بعد امریکہ میں اپنی ساکھ اور اثر و رسوخ کو بحال کرنے کیلئے 16 لابنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔
سعودی لابنگ کمپنیوں کو امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت سے لے کر وسیع پیمانے پر سعودی مفادات کو تقویت دینے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے جو نہ صرف خاشقجی کے قتل کے بعد داغدار ہوگیا تھا بلکہ یہ مہم یمن میں ایران کے حمایت یافتہ باغیوں اور اس کے دیرینہ اتحاد کے خلاف بھی سرگرم رہی۔
واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے باگ ڈور سنبھالنے کے بعد امریکہ کی ماضی کی پالیسیوں پر نظرثانی جاری ہے جس کے تحت سب سے پہلے سعودی عرب اور یو اے ای کو اسلحہ کی فروخت روک دی کیونکہ یمن میں ہورہے حملے کا تعلق امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو فراہم کردہ اسلحہ کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔
خاشقجی کے قتل کے بعد امریکہ کی نظر میں سعودی عرب کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا۔ استنبول میں سعودی قونصلیٹ کے اندر 2018 میں خاشقجی کو بے دردی سے قتل کیا گیا جس کے حوالے سے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے نتیجہ اخذ کیا قتل سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان کے حکم پر کیا گیا۔
مذکورہ بالا سعودی عرب کی تمام متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے جو عرب ریاست کی ساکھ امریکہ میں متزلزل ہوئی اُسی کو بحال کرنے کیلئے سعودی عرب نے حال ہی میں 16 لابی فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں جو اُسے امریکہ کا دوبارہ منظورِ نظر بنائیں گی۔
The post امریکہ میں اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے سعودی عرب کا بڑا اقدام appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.