وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائندگان کی ایشیا کمیٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
وزیر خارجہ نے دوران گفتگو علاقائی روابط کے فروغ، دو طرفہ تجارت اور معاشی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائندگان کے روبرو افغانستان کے پرامن اور سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن، تمام فریقین اورعالمی اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر کانگریس اراکین نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی گراں قدر کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے پاک امریکا مضبوط تعلقات کے لیے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی بھی تعریف کی۔
Comments are closed.