بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

امریکا کی چین کی مزید کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری

امریکا نے چین کی مزید کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری کرلی، بتایا جاتا ہے کہ امریکا جلد چین کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ چپ بنانے والی چینی کمپنی یانگسی میموری ٹیکنالوجیز اور دیگر 35 چینی فرموں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ان کمپنیوں کو کچھ امریکی اجزاء خریدنے سے روکے گی۔

امریکی محکمہ تجارت رواں ہفتے چینی کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرے گا۔

امریکا نے اکتوبر میں یانگسی میموری ٹیکنالوجیز سمیت 31 اداروں کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا جن کا امریکی حکام معائنہ کرنے سے قاصر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.