امریکا کی مہنگی ترین جنگ کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، افغانستان میں جنگ کے اختتام کا پہلا روز ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق قندھار ایئر فیلڈ کا منظرنامہ اور جنگی سازو سامان کی منتقلی ایسا م منظر پیش کررہا ہے جیسے اونے پونے گھر کا کاٹھ کباڑ نکالا جارہا ہو۔
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں فوجیوں کی افغانستان سے واپسی، طالبان کو شکست دینے اور نائن الیون کے ذمے دار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے شروع کیے جانے والا کھربوں ڈالر کے جنگی منصوبے کے اختتام کی منظر کشی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سب کچھ ایسے لگ رہا ہے جیسے اونے پونے گھر کا کاٹھ کباڑ نکالا جارہا ہو۔
Comments are closed.