بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کا پاکستان کو 15 لاکھ ”موڈرینا“ ویکسین کی خوراکیں دینے کا اعلان

امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو کورونا وائرس کی موڈرینا (Moderna) ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتائی۔

دوسری جانب سائنو ویک کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہے۔

حکام کے مطابق این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 241 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 291 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ 1 لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے، پاک ویک ای سنگل ڈوز والی ویکسین ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.