بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے ڈار کے ساتھ پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لے لیا ہے۔ سعودی عرب میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعات پر سعودی حکام نے بھی نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔

اسحاق ڈار کے ساتھ موجود شخص نے زبانی حملے کرنے والے کو اسی کی زبان میں جواب دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے، امریکی حکام نے بھی وزیر خزانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا ہے۔

دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ سائفر کا معاملہ پرانی بات ہو چکی ہے، اب دنیا کے تمام اہم ممالک کے ساتھ آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام اہم ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.