امریکا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.