بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے روس کو ڈرون فراہم کرنیوالی ایرانی کمپنی پر پابندی لگادی

امریکا کے محکمہ خزانہ نے روس کو ڈرون فراہم کرنے والی ایرانی کمپنی پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ نے پابندی لگانے کا اعلان جمعرات کو کیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے تین دیگر ایرانی کمپنیوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جو ڈرون تیار کرنے میں ملوث تھیں۔

تہران میں موجود سفیران ایئرپورٹ سروسز کو ایران اور روس کے درمیان روسی افواج کی پروازوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں پابندی لگائی گئی ہے۔

ان میں وہ پروازیں بھی شامل تھیں جن کے ذریعے ایران کے تیار کردہ ڈرون اور متعلقہ ساز و سامان روس کو پہنچایا جاتا تھا۔

اس سامان کو اسمبل کرکے آزمائشی مرحلے سے گزارنے کے بعد روس کی ایرواسپیس فورسز نے یوکرین میں ڈرون تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ اگست میں ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا نے ایک ملٹری ڈرون مقابلہ بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.