بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے میچ آفیشنلز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورۂ پاکستان کیلئے میچ آفیشنلز کا اعلان کر دیا۔

محمد جاوید ملک کراچی لاہور میں میچ آفیشل پینل کے انچارچ ہونگے جبکہ علیم ڈار،آصف یعقوب،احسن رضا،راشد ریاض،شوزب رضا، فیصل آفریدی امپائر ہوں گے۔

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

مہمان ٹیم اپنے دورے کا آغاز کراچی سے کرے گی جہاں وہ 20، 23،22 اور25 ستمبر کو 4 میچز کھیلے گی۔

اس کے بعد ٹیم 28، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.